راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائر ز کے خلاف کاروائیاں جاری، 05ملزمان گرفتار، چرس اور شراب برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے ملزم
سیف اللہ سے01کلو100گرام چرس برآمد کی، مندرہ پولیس نے ملزم ابرار سے01کلو140گرام چرس برآمد کی، گنجمنڈی پولیس نے ملزم عرفان سے10لیٹر شراب برآمد کی، ٹیکسلا پولیس نے ملزم عمیر صلاح الدین سے05لیٹر شراب برآمد کی، دھمیال پولیس نے ملزم تنویر اختر سے10لیٹر شراب برآمد کی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔