آپریشن ردالفساد ،خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کاایک بڑا نیٹ ورک گرفتار

 
0
404

راولپنڈی اگست 15(ٹی این ایس) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد  کے تحت پاک فوج کو ایک اہم کامیابی مل گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق یہ کامیابی اس وقت حاصل کی گئی ہے جب  ایف سی نے خیبر ایجنسی کے علاقے باڑا میں انٹیلی جنس بیس آپریشن  کے دوران دہشت گردوں ایک بڑا نیٹ ورک پکڑا لیا۔اس نیٹ ورک کے تحت دہشت گرو  دیسی ساخت  بارودی سرنگیں بناتے تھے،اس کے علاوہ دہشت گردوں کا یہ گروہ آئی ای ڈیز حملوں میں سہولت کار کے طور پر بھی سرگرم عمل تھا۔