چکوال: DPO چکوال کی زیرنگرانی DSP ملک مجید کی ھدایت پر ٹریفک پولیس کا اوور لوڈ ٹریکٹر ٹرالیوں کے چالان ضلع بھر میں وارننگ جاری

 
0
261

راوالپنڈی 25 مئی 2021 (ٹی این ایس): چکوال: DPO چکوال کی زیرنگرانی DSP ملک مجید کی ھدایت پر ٹریفک پولیس کا اوور لوڈ ٹریکٹر ٹرالیوں کے چالان ضلع بھر میں وارننگ جاری پبلک ٹرانسپورٹ سمیت تمام گاڑی مالکان کو اپنی گاڑیوں کے کاغذات مکمل کرنے کی ھدایت اوور لوڈنگ سمیت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جاۓ گی (DTO. ڈی ایس پی ملک مجید اختر) تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے فرض شناس ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال DSP ملک مجید اختر نے ضلع بھر میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کیلئے بلا تفریق سخت قانونی کاروائیوں کا باقاعدہ آغاز کردیا جس میں ضلع بھر میں ٹریفک پولیس کی طرف سے بعد از وارننگ غیر رجسٹرڈ رکشوں کی پکڑ دھکڑ جاری ھے جو اب تک سینکڑوں کی تعداد میں زیر دفعہ 134 بند کئے جا رھے ہیں جبکہ وارننگ کے ساتھ اوور لوڈنگ ٹریکٹر ٹرالیوں کے بھی چالان کئے جا رھے ہیں مزکورہ کاروائیوں سے چکوال ٹریفک پولیس کو عوام کی طرف سے زبردست پزیرائی ملی ھے جبکہ ڈی ایس پی ملک مجید اختر کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ سمیت تمام گاڑیوں کو وارننگ جاری کر رھے ہیں کہ اپنی گاڑیوں کے کاغذات مکمل کر لیں جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی ۔