کراچی پولیس کی طرف سے پانچ سو پولیس جوانوں کےہمراہ کسٹم انٹیلجنس کے ساتھ یوسف گوٹھ بس ٹرمینل بلدیہ پر ایک انٹیلیجنس بیس آپریشن کیا گیا

 
0
270

کراچی 25 جون 2020 (ٹی این ایس): کراچی ڈی آئی جی پی ویسٹ کیپٹن (ر) عاصم خان نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ھدایات پر عمل کراتے ہوئے آج اعلٰی صبح پولیس کی بڑی تعداد نے ایس ایس پی ویسٹ فداحسین جانوری کی سربراہی میں بمعہ ایس پی بلدیہ۔ایس پی اورنگی۔ ضلع ویسٹ کے آٹھ ڈی ایس پیز تمام ایس ایچ اوز اور پانچ سو پولیس کے جوانوں کےہمراہ کسٹم انٹیلجنس کے ساتھ یوسف گوٹھ بس ٹرمینل بلدیہ پر ایک انٹیلیجنس بیس آپریشن کیا گیا ۔ جبکہ انٹیلجنس بیس آپریشن کے دوران پولیس کے جوانوں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تمام آمدورفت کو بند کردیا۔ آپریشن میں ضلع ویسٹ پولیس نے کسٹم حکام کے ہمراہ کڑوڑوں روپے ما لیت کا اسمگل شدہ سامان جسمیں چھالیہ۔ انڈین ماوا گھٹکا پان پراگ۔ انڈین کپڑا ٹائر رم اور دیگر اشیاء کے 15 ٹرک برآمد کرلیئے۔ جن کو موقعہ پر ہی کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔ جبکہ ڈی آئی جی ویسٹ زون کیپٹن عاصم خان نے انٹیلجنس بیس کامیاب کارروائی کرنے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی اور اپنی جانب سے ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین جانوری اور ان کی ٹیم و کسٹم کے افسران کی کارکرگی کو سراہا اور آئندہ بھی اسی طرح انٹیلجنس بیس کارروائیاں کرنے کی ھدایت کی تاکہ اسمگلنگ کے اس دھندے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے اور ملک کو کڑوڑوں روپوں کے نقصان سے بچایا جاسکے ۔