احتساب نظرنہیں آرہا،ٹارگٹڈ احتساب قوم کوکسی صورت قبول نہیں ،نوازشریف

 
0
416

لاہور ،دسمبر21(ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ احتساب نظرنہیں آرہا،ٹارگٹڈ احتساب قوم کو کسی صورت قبول نہیں ،جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ہرطرح کی قربانی دینے کو تیارہوں،2018ء انتخابات کا سال ہے ،عوام اور کارکنان سے رابطوں میں تیزی لائی جائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج اسلام آبادسے لاہورایئرپورٹ پہنچے تووزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ پنجاب رائے ونڈجاتی امراء گئے جہاں پرشاہد خاقان عباسی اور شہبازشریف نے مسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف سے ملاقات کی۔جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وفاقی وزراء خرم دستگیر،مریم اورنگزیب،راناتنویراور انوشہ رحمان سمیت دیگرشریک ہوئے۔

اس موقع پرفاٹا اصلاحات کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نوازشریف کو فاٹا سپریم کونسل جرگے سے ملاقات پربھی بریفنگ دی۔ملاقات میں شہبازشریف کووزیراعظم کاامیدوار نامزد کرنے،نوازشریف کے کوٹ مومن جلسے اورعوامی رابطہ مہم تیز کرنے، سندھ میں ووٹ بینک بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے ہدایت کی ہے کہ 2018ء انتخابات کا سال ہے ۔

پارٹی رہنماء عوام اور کارکنان سے رابطوں میں تیزی لائیں۔جمورہت کی مضبوطی کیلئے ہرطرح کی قربانی دینے کو تیارہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹارگٹڈ احتساب قوم کو کسی صورت قبول نہیں۔اس موقع پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ن لیگ آئندہ انتخابات نوازشریف کی قیادت میں لڑے گی۔ن لیگ نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے۔