ڈاکٹر طاہرالقادری کا 28 دسمبرکو آل پارٹیز کانفرنس بلا نے کا اعلان

 
0
293

لاہور دسمبر 21(ٹی این ایس): عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے 28دسمبر کوآل پارٹیز کانفرنس بلا نے کا اعلان کردیاہے،آئندہ لالائحہ عمل اے پی سی کے سامنے رکھا جائے گا،تمام بڑی مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو اے پی سی میں بلارہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آج ماڈل ٹاؤن میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ملاقات کی۔جس میں ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں سربراہ عوامی تحریک طاہرالقادری28دسمبر کوآل پارٹیز کانفرنس بلا نے کااعلان کردیاہے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ لالائحہ عمل اے پی سی کے سامنے رکھا جائے گا،تمام بڑی مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو اے پی سی میں بلارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اصل کیس ماڈل ٹاؤن کا ہے باقی کیسزاپنے وقت پرکھلیں گے۔طاہر القادری نے کاکہاکہ نوازشریف کی جگہ شہبازشریف کولانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔شہبازشریف وزیراعظم بنتے ہوئے نظرنہیں آرہے۔اس موقع پرشیخ رشید نے کہاکہ نوازشریف ملک کوتباہی بربادی کی طرف لیکر جانا چاہ رہے ہیں۔شریف برادران ڈبل گیم کھیل رہے ہیں۔نوازشریف عالمی ایجنڈے کے تحت ملک کوتباہ کررہے ہیں۔شاہد خاقان عباسی وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں۔عدلیہ اور اداروں کوللکارنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ملک کے منصوبوں میں اتنی کرپشن نوازشریف نے نہیں کی جتنی سی پیک میں شہبازشریف نے کرپشن کی ہے۔انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈاراتنے ہی پاک صاف ہیں تواب واپس آجائیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے عمران خان سے رابطہ کیاہے آج ان کی بھی نمائندگی کررہاہوں۔اے پی سی میں تحریک انصاف اور عوامی لیگ بھرپورشرکت کرے گی۔