کراچی ،دسمبر21(ٹی این ایس): آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ڈی ایس پی فیروز آباد کا تین لڑکوں پر مبینہ تشدد اور علاقہ مکینوں کا شدید احتجاج کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر سخت نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے ڈی آئی جی ایسٹ کو ہدایات جاری کیں کہ مذکورہ واقعہ کی انتہائی شفاف اور غیرجانبدارنہ انکوائری کرکے تمام تر حقائق کو سامنے لایا جائے اور رپورٹ کے تحت اگراختیارات سے تجاوز یا کسی بھی حوالے سے جانبداری ثابت ہوجاتی ہے تو مرتکبین کے خلاف ناصرف محکمانہ بلکہ قانونی کاروائی کو بھی یقینی بناکرمتاثرین کوانصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔













