تنگوانی(ٹی این ایس) تنگوانی نگراں صوبائی وزیر داخلہ حارث نواز اور انسپکٹر جنرل پولیس رفعت مختار نے تھانہ درانی مہر پہنچ کر ضلع کشمور میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کا جائزہ لیا

 
0
45

  تنگوانی نگراں صوبائی وزیر داخلہ حارث نواز اور انسپکٹر جنرل پولیس رفعت مختار نے تھانہ درانی مہر پہنچ کر ضلع کشمور میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کا جائزہ لیا اور میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہماری فوج ہندوستان سے لڑ سکتی ہے، کچے کا آپریشن کوئی بڑا مسئلہ نہیں، ہمیں سندھ میں امن و امان کے لیے کام کرنا ہے ۔ کشمور کی کچے کا دورہ کیا اور تھانے اور چوکیاں دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پر کوئی دباؤ نہیں، ہم کراچی سمیت سندھ سے جرائم کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کچے میں ڈاکو اور پکا میں سہولت کاروں کے خلاف آپریشن کریں گے۔جبکہ پولیس، رینجرز اور سپیشل برانچ مل کر آپریشن کر رہے ہیں، اگر ضرورت پڑی تو ہم فوج سے مدد لیں گے۔ مجرم پولیس کے سامنے پیش ہوں گے۔ ان کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ہم چاہتے ہیں کہ مجرم اپنی معمول کی زندگی گزاریں اور ان کے بچے تعلیم حاصل کریں۔ آئی جی سندھ کی مشاورت سے قبائلی نظام کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں گے۔ پولیس کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کچے میں ڈیوٹی دینے والے جوانوں کو کچہ الاؤنس دیا جائے گا۔ سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کریں گے جو ضلع کشمور میں لوگوں کے اغوا میں ملوث ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس نے کہا کہ تمام افسران اچھا کام کر رہے ہیں، کوئی دباؤ نہیں، سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔وزیر داخلہ نے پولیس اور رینجرز کی مشترکہ پکٹس کا بھی دورہ کیا اس موقع پر ڈی آئی جی لاڑکانہ جاوید جسکانی، ونگ کمانڈر رینجرز کرنل جمیل احمد، ایس ایس پی کشمور روحیل کوسو اور دیگر معززین موجود تھے