خودکش حملہ آور کراچی میں داخل،محکمہ داخلہ سندھ سمیت آئی جی سندھ اور کراچی پولیس چیف کو الرٹ لیٹر جاری

 
0
408

کراچی جولائی26(ٹی این ایس)محکمہ داخلہ سندھ سمیت آئی جی سندھ اورکراچی پولیس چیف کو ایک الرٹ لیٹر جاری کیا گیا ہے جس میں اس بات کی اطلاع ملی ہے کہ خودکش حملہ آور (نوجوان) کراچی میں داخل ہوا ہے۔

حساس ادارے کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ سمیت آئی جی سندھ اورکراچی پولیس چیف کو ایک الرٹ لیٹر جاری کیا گیا ہے جس میں بتایاگیا ہے کہ باوثوق ذرائع سے اس بات کی اطلاع ملی ہے کہ خودکش حملہ آور (نوجوان) سفید رنگ کی ٹویوٹا کرولا کار نمبر 26582 کے ہمراہ کراچی میں داخل ہوا ہے۔خط میں مزید بتایا گیا ہے کہ کار سوار خودکش حملہ آور وہیکل بون امپروائس ایکسپلوزیو ڈیوائس (VBIED) کے ذریعے کراچی ایئر پورٹ پر حملہ کر سکتاہے لہٰذا اس حوالے سے شہرمیں ہر سطح پر انتہائی فل پروف سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایاجائے۔