ملتان جولائی26 (ٹی این ایس) ملتان کے علاقے مظفر گڑھ کے علاقے میں ظالمانہ پنچائیت کے حکم پر 17 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، پولیس تھانہ مظفر گڑھ نے پنچائیت میں شامل 14 افراد کو گرفتار کر لیا تاہم زیادتی کرنے والے ملزم اشفاق کی 14 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔
لڑکی کو ایک لڑکی سے زیادتی کے شک میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، راجا پور میں 16 جولائی کو 12 سالہ شمیم بی بی کو عمر وڈا نے زیادتی کا نشانہ بنایا، زیادتی کا بدلہ لینے کے لیے امین، سعید پٹواری اور دیگر افراد کی سربراہی میں پنچائیت لگائی گئی، پنچائیت نے بدلے میں عمر وڈا کی 17 سالہ بہن عذرا کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے احکامات دیے، پنچائیتی حکم پر شمیم کے بھائی اشفاق نے عمر وڈا کے بہن عذرا کو 18 جولائی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، شمیم کے گھر والوں نے ویمن پولیس سنٹر میں اس سے زیادتی کا مقدمہ نمبر 9/17 درج کروا دیا، مقدمہ کا معلوم ہونے پر پنچائیتی کے حکم پر زیادتی کا شکار ہونے والی عذرا کے اہل خانہ نے بھی مقدمہ نمبر 10/17 ویمن پولیس سنٹر میں درج کرایا۔
پنچائیت میں زیادتی کا فیصلہ کرنے کی اطلاع پر مظفر گڑھ پولیس حرکت میں آئی، مظفر گڑھ پولیس نے پنچائیت کے ایک سرپنچ امین سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا، پنچائیتی حکم پر زیادتی کرنے والا اشفاق و دیگر افراد تاحال فرار ہے اور واقعے کے 14 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی مرکزی ملزم اشفاق کو گرفتار نہ کیا جاسکا۔