شہباز شریف پارٹی قیادت سے ناراض وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو منانے کے لئے پنجاب ہاؤس پہنچ گئے

 
0
382

لاپور جولائی26(ٹی این ایس) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پارٹی قیادت سے ناراض وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو منانے کے لئے پنجاب ہاؤس پہنچ گئے ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پنجاب ہاؤس آمد سے متعلق قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ وہ وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کر کے انہیں منانے کی کوشش کریں گے۔
چوہدری نثار کے پارٹی قیادت سے اختلافات کی خبریں سامنے آنے کے بعد عہدہ چھوڑنے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا جب کہ 23 جولائی کو ان کی پریس کانفرنس شیڈول تھی تاہم کمر درد کے باعث انہوں نے پریس کانفرنس اگلے دن تک کے لئے ملتوی کی جس کے بعد 24 جولائی کو لاہور دھماکے کے باعث انہیں ایک مرتبہ پھر پریس کانفرنس ملتوی کرنا پڑی