لاہور جولائی 25(ٹی این ایس)پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سے حلقہ این اے 131کےغیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے جہاں سے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق مد مقابل ہیں ۔تفصیل کے مطابق این اے 131کے پولنگ اسٹیشن نمبر 5سے نتیجہ سامنے آیا ہے جس کے مطابق خواجہ سعد رفیق 2ہزار 454ووٹ لے کر آگے جبکہ عمران خان 895ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں ۔واضح رہے کہ لاہور کے اس حلقے میں کانٹے دار مقابلے کی امید ہے کیونکہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان خود اس حلقے سے مقابلے کے لیے آئے جبکہ خواجہ سعد رفیق بھی اپنے حلقے کے لوگوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے ہیں ۔