بنوں،این اے 36 پر اکرم درانی عمران خان سے آگے

 
0
493

جولائی 25(ٹی این ایس)صوبہ خیبر پختونخواہ کے حلقہ این اے 36کےغیر سرکاری، غیر حتمی نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے جہاں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم خان درانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ چل رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 36 کے ابتدائی غیرسرکاری نتائج کے مطابق ایم ایم اے کے امیدوار اکرم خان درانی 3838 ووٹ لے کر پہلے جبکہ پی ٹی آئی رہنما عمران خان 3285ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں ۔واضح رہے کہ پختونخواہ کا یہ حلقہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ صوبے میں ان کی جماعت گزشتہ پانچ سال تک برسراقتدار رہی ہے اور یہاں کے نتائج کو ان کی کارگردگی کا پیمانہ سمجھا جارہا ہے۔