ملک بھر میں عام انتخابات کے نتائج آنا شروع ،دو بڑی سیاسی جماعتیں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) میں کانٹے کا مقابلہ

 
0
362

اسلام آباد25جولائی(ٹی این ایس) ملک بھر میں عام انتخابات کے نتائج آنا شروع ،دو بڑی سیاسی جماعتوں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) میں کانٹے کا مقابلہ نظر آرہا ہے، اب تک ملک کے مختلف حلقوں سے موصول شدہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ملا جلا رجحان سامنے آرہا ہے۔

بعض حلقوں میں پاکستان تحریک انصاف اور بعض میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار آگے ہیں۔ عوام سرکاری نتائج کے شدت سے منتظر ہیں اور اس وقت گھروں، بازاروں اور دفاتر میں لوگوں کی بڑی تعداد ٹیلی وژن اسکرینوں کے سامنے براجمان ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، ایم ایم اے اور جی اے ڈی جیسے اتحاد وں کے امیدوار پیچھے ہیں۔ اگلی صفوں پر اس وقت دو بڑی سیاسی جماعتوں پی ٹی آئی اور پی ایم ایل(ن) کے امیدوار قابض ہیں۔