پی ڈی اے ٹول پلازہ میں خوردبرد،قومی احتساب بیورو نے ڈائریکٹرجنرل کی رہائشگا ہ پرغیرمجازاخراجات پرتحقیقات کاآغازکردیا

 
0
385

پشاورجولائی20 (ٹی این ایس)قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوانے عدلیہ کے احکامات اورحیات آبادریذڈنٹ سوسائٹی کی شکایات پرپشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی(PDA) میں بے قاعدگیوں کیخلاف شکایات کی توثیق کاعمل جاری کردیا۔قومی احتساب بیورونے پی ڈی اے ٹول پلازہ میں خردبرد،ڈائریکٹرجنرل کی رہائشگا ہ پرغیرمجازاخراجات،جی ٹی روڈپرسٹریٹ لائٹس کاغیرقانونی ٹھیکہ،ڈائریکٹرکنٹرکٹنگ اور ڈائریکٹرجنرل کی تعیناتی اورتبادلے پرحیات آبادریذیڈنٹ سوسائٹی کی شکایات پرتحقیقات کاآغازکردیاہے۔یادرہے کہ عدلیہ نے بھی قومی احتساب بیوروخیبرپختونخواکے حکام کواحکامات جاری کی تھی کہ حیات آباد ریذیڈنٹ سوسائٹی کی شکایات کے ازالے کیلئے قانونی چارہ جوئی عمل میں لاتے ہوئے تحقیقات کی جائے تاہم احکاما ت کی تعمیل کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو نے شکایات کی توثیق کاعمل شروع کردیا۔ترجمان قومی احتساب بیورونے اپنے بیان میں کہاکہ یہ امرقابل ذکرہے کہ تحقیقات اور تفتیش نیب کے معمول کے معاملات تاہم ماضی میں بھی اس قسم کے کوئی تحقیقات اورتفتیش بندنہیں کی گئی۔