مشال قتل کیس،کیس کی سماعت کے حوالے سے مردان جیل کی سیکورٹی کی رپورٹ عدالت میں جمع

 
0
411

پشاورجولائی20 (ٹی این ایس)مشال قتل کیس کی منتقلی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ سیشن جج نے کیس کی سماعت کے حوالے سے مردان جیل کی سیکورٹی کی رپورٹ عدالت میں جمع کردی ۔چیف جسٹس پشاور ہارئی کورٹ پر مشتمل دو رکنی بینج نے کیس کی سماعت کی ۔ عدالتی احکامات پر ڈسٹرک سیشن جج مردان نے مردان جیل کے اندر کیس کی سماعت سے متعلق رپورٹ رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ۔عدالت نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سے سرکاری گواہاں اور اہلکاروں کی سکیورٹی کے لئے درخواست طلب کرلی ہے ۔ اگلی سماعت میں کیس کی منتقلی سے متعلق فیصلہ سنایا جائے گا ۔ مشال کے والد اقبال خان نے کیس کی منتقلی کے لئے درخواست دی ہے۔