ضلع کونسل پشاور کا بجٹ اجلاس ایک بارپھر ہنگامہ آرائی کی نظر ہوگیا، اراکین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے

 
0
487

پشاورجولائی20 (ٹی این ایس)پشاور ضلع کونسل کا بجٹ اجلاس ایک بارپھر ہنگامہ آرائی کی نظر ہوگیا۔ اراکین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔اے این پی کے ممبر انوکھا احتجاج کرتے ہوئے خود کو زنجیروں میں جکڑ کر ہال پہنچ گئے۔پشاورضلع کونسل کا بجٹ اجلاس نائن ناظم قاسم علی شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا ،دوسرے روز بھی اجلاس شروع ہوتے ہی ہنگامہ آرائی کا شکار ہو گیا۔ ضلعی ممبر گل افضل نے نقطہ اعتراض پر بات شروع کی تو پی ٹی آئی کے ضلعی ممبران آپے سے باہر ہوگئے ۔نوبت گالم گلوچ اوردھمکیوں تک بات پہنچ گئی۔ ضلع ممبر گل افضل کا کہنا تھا کہ مسائل پر بات کا موقع دیا جائے جبکہ پی ٹی آئی ہی کے رکن سید بادشاہ کا کہنا تھا کہ بجٹ اجلاس ہے صرف بجٹ پر بحث ہو گی ۔اجلاس کے دوران اے این پی کے ڈسٹرکٹ ممبرصفدر باغی نے اپنے علاقے میں اسپتال کے لیے فنڈ نہ ملنے پر احتجاجا زنجیروں میں خود کو جکڑکرہال میں داخل ہوئے شامل ہوئے ۔صفدرباغی کا کہنا تھا کہ دوسال گزرنے کے باوجودنوتھیہ میں اسپتال کے لیے فنڈ منظورنہیں ہوا جب تک فنڈ منظورنہیں ہوگازنجیروں میں ہی کونسل ہال آئینگے۔بجٹ اجلاس میں 10ارب 10کروڑ 88لاکھ روپے کا بجٹ پیش کیا گیاجبکہ ممبران کے اعزازیہ میں 5ہزار روپے کا اضافہ بھی کیا گیا،ضلع کونسل کا اجلاس کل تک ملتوی کردیا گیا۔