پشاور میں ڈرگ رولز میں ترمیم کے خلاف کیمسٹ سراپا احتجاج بن گئے

 
0
375

پشاورجولائی20 (ٹی این ایس)پشار میں ڈرگ رولز میں ترمیم کے خلاف کیمسٹ سراپا احتجاج بن گئے۔ ستائیس جولائی تک فیصلہ واپس لینے پر صوبہ بھر میں شٹر ڈوان کا اعلان کردیا۔پشاور میں کیمسٹ اور ڈرگ ایسوسی ایشن نے صوبائی حکومت کی جانب سے ڈرگ رولز میں ترمیم کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔ انکا کہنا تھا حکومت ادویات کے کاروبار سے وابسطہ افراد کو بے روزگار کرنے کے درپے ہیں ۔ مطالبات نہ مانے گئے تو ستائیس جولائی کوپورے صوبے میں شٹرڈوان ہڑتال کی جائے گی۔