قصور، ٹریفک حادثات میں چار افراد ہلاک ،تین شدید زخمی ہوگئے

 
0
711

قصورجولائی20 (ٹی این ایس) ٹریفک حادثات میں چار افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہوگئے بتایا گیا ہے کہ نور پور کے قریب تیزرفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں پنتالیس سالہ عبدالحمید ہلاک اور اس کے دو ساتھی شدید زخمی ہوگئے دونوں کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے اسی طرح روسہ ٹبہ کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے تصادم کے نتیجہ میں معروف قانوندان کا بیٹا احمد جاں بحق ہوگیا جبکہ قصور دیپالپور روڈ پر بھی ٹریفک کے ایک حادثے میں تیزرفتار موٹر سائیکل اور گاڑی کے تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا کوٹرادھاکشن کے قریب کراچی سے لاہور آنیوالی عوام ایکسپریس ٹرین کے نیچے آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا ہلاک ہونیوالے کا نام محمد شفیق بتایا گیا ہے اور اسکا تعلق قصور سے ہے پولیس مصروف کارروائی ہے۔