اسلام آباد مئی 15 (ٹی این ایس): وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکنالوجی کی بنیاد پر مؤثر کاروباری آئیڈیا کو عملی جامہ کیلئے 70 سے 100 فیصد تک سرمایہ فراہم کرے گی۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر آپ کے پاس ٹیکنالوجی کاروبار کا آئیڈیا ہے اور آپ کو لگتا ہے کہ آئیڈیا میں دم ہے تو جولائی میں اپنا آئیڈیا وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو رجسٹر کرائیں۔ اگر ہمارے ماہرین بھی آپ کے آئیڈیا سے متاثر ہوئے تو ہم آپ کے آئیڈیا کو 70 سے سو فیصد تک سرمایہ دیں گے تو ابھی سے تیاری کر لیں۔