اسلام آباد (ٹی این ایس) سی ڈی اے کے محنت کش نے جو اعتماد کیا ہے اس پر پورااتریں گے۔ چوہدری محمد یٰسین
مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین کی ریفرنڈم میں شاندار کامیابی پر سیاسی وسماجی شخصیات اور معززین علاقہ کی مبارکباد۔
سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ کی ریفرنڈم میں شاندار کامیابی پرسیاسی وسماجی شخصیات اور معززین علاقہ کی طرف سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری،پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست اعلیٰ زمرد خان،پاکستان تحریک انصاف کے ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری جاویدکوثر،امیرافضل قریشی،سماجی وسیاسی شخصیت راجہ طفیل،راجہ ظہیرانجم آف تمیر،،انجمن تاجران ستارہ مارکیٹ کے صدرسید الطاف شاہ،چیئرمین منیارٹی فورم چوہدری اشرف فرزند،پاکستان ورکرز فیڈریشن کے صدر شوکت علی انجم،چیئرمین چوہدری عبدالرحمان عاصی،حاجی انورکمال،اوجی ڈی سی ایل یونین کے راجہ سلیم،اعجازبخاری،سی ڈی اے آل آفیسرزایسوسی ایشن کے ملک اختراعوان،آفیسرایسوسی ایشن کے نعمت اللہ مسعود،چوہدری عامر شہزاد،وائس چیئرمین حاجی عبدالستارسمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات،معززین علاقہ سمیت سی ڈی اے افسران،مزدور یونین کے عہدیداران،اراکین سوشل میڈیا ٹیم اور ملازمین کی کثیر تعداد نے مبارکباد دی اور مزدور یونین کے قائد کو شاندارکامیابی پر مٹھائی اور گلدستے پیش کیے،پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد مزدور چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ میرے سی ڈی اے کے محنت کش نے مزدور یونین کو ایک تاریخی کامیابی سے ہمکنار کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے کامیاب کیا،میں اپنے محنت کشوں کا احسان کبھی نہیں بھول سکتا اور یہ یقین دلاتا ہوں کہ میرے محنت کش نے جو اعتماد مجھ پر کیا ان کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا بلکہ ہر محنت کش کے اعتماد پر پورااترنے کی یقین دہانی کرواتا ہوں،میں سی ڈی اے ملازمین کے مسائل پلاٹوں کی الاٹمنٹ،انکے بچوں کی بھرتی اور مراعات میں اضافہ ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش جاری رکھوں گا۔