خیبر پختونخوا کے تمام ہوٹلز اور ریسٹورینٹ کو آن لائن کرنے کا فیصلہ

 
0
2441

پشاور ،اکتو بر24(ٹی این ایس):پشاور کے سیکرٹری محکمہ سیاحت ،ثقافت ،کھیل ،آثار قدیمہ کے نوجوانوں کے لئے محمد طارق ڈائریکٹریٹ آف ٹورسٹ سروسز کو صوبہ بھر کے ہوٹلز ،ٹریول ایجنسیوں اور رسٹو رنٹس کا تمام ڈیٹا اور معلومات کو ایک ماہ کے اندر اندر آن لائن کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ نئے ہوٹلز ،رسٹورنٹس اور ٹریو ل ایجنسیوں کی رجسٹریشن اور ان کی تجدید کے لئے درخواست جمع کرانے کی سہولت بھی آن لائن میسر کی جائے تا کہ صوبہ بھر سے باآسانی آن لائن رجسٹریشن کی جا سکی ۔