نعیم الحق نے جماعت اسلامی سے عائشہ گلالئی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دینے پر وضاحت مانگ لی

 
0
467

ملتان اگست 06.( ٹی این ایس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے جماعت اسلامی سے پی ٹی آئی کی باغی رکن اسمبلی عائشہ گلالئی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دینے پر وضاحت مانگ لی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی کی ڈور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ہاتھ میں ہے، نواز شریف جو ہدایت دیتے ہیں شاہد خاقان عباسی من وعن اس پر عمل کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف اب وزیر اعظم نہیں رہے نعیم الحق نے تمام سیاسی جماعتوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ذاتیات پر سیاست نہ کریں بلکہ عوامی مسائل پر توجہ دیں۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں پر کیچڑ اچھالنے کا سلسلہ اب ہمیشہ کیلئے بند ہوجانا چاہئے کیونکہ عوام سب جانتے ہیں کون کتنے پانی میں ہے، انہوں نے حمزہ شہباز کی بیوی ہونے کا دعویٰ کرنے والی عائشہ احد سے متعلق کہا کہ انہیں عائشہ احد سے ہمدردی ہے اگر عائشہ کے ساتھ کچھ بھی غلط ہوا ہے تو انہیں ضرور انصاف دلائیں گے ٗاس موقع پر انہوں نے عائشہ گلالئی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی عائشہ گلالئی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دینے پر افسوس ہوا ، جماعت اسلامی عائشہ گلالئی کے معاملے پر وضاحت دے۔