آسٹریلوی سمندر میں ڈوبنے والے 3 امریکی فوجیوں کی تلاش کا کام روک کر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا

 
0
420

سڈنی اگست 06۔ ( ٹی این ایس ) آسٹریلوی سمندر میں ڈوبنے والے 3 امریکی فوجیوں کی تلاش کا کام روک کر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی بحریہ اور میرین کور نے آسٹریلوی سمندر میں ڈوبنے والے تین امریکی میرینز کی تلاش کا کام روک دیا ۔ گزشتہ روز آسٹریلوی ریاست کوئنزلینڈ کے ساحلی علاقے میں امریکی فوجی طیارہ معمول کے آپریشن کے بعد اپنے طیارہ بردار جہاز ’’یو ایس ایس رونلڈ ریگن‘‘ پر لینڈنگ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو کر سمندر میں جاگرا تھا۔طیارے میں 26 فوجی سوار تھے اور ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے 23 اہلکاروں کو بحفاظت پانی سے نکال لیا تھا تاہم تین فوجی ڈوب گئے جن کی تلاش کا کام روک کر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا ہے۔ امریکی بحری حکام نے واقعے کو حادثہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔