اداروں سے ٹکرا ؤکا حامی نہیں ،احتساب کے نام پر استحصال کیا گیا مگر جھکوں گا نہیں‘ نواز شریف

 
0
364

اسلام آباد اگست 06.(ٹی این ایس )سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اداروں سے ٹکرا ؤکا حامی نہیں لیکن سازش سے پردہ اٹھاؤں گا ،احتساب کے نام پر استحصال کیا گیا مگر جھکوں گا نہیں،قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں اس لئے عدالتی فیصلہ تسلیم کیا لیکن عوام نے پاناما فیصلے کو تسلیم نہیں کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کیلئے آنے والے جڑواں شہروں کے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے سوالات اٹھائے کہ قومی خزانے کے اربوں روپے لوٹنے والے آج تک نہیں پکڑے گئے، آئین توڑنے والوں کو سزا کیوں نہیں دی گئی اور کیا پاناما کیس میں میرے ہی خاندان کا نام تھا،احتساب کے نام پر استحصال کیا گیا مگر جھکوں گا نہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنا مقدمہ عوام کی عدالت میں لے کر جائیں گے،پاناما مقدمے پر سپریم کورٹ کے نااہل قراردینے کے فیصلے کو کسی نے تسلیم نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ملکی معیشت کو بہتر بنایا جبکہ مستقبل میں بھی ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔