سی سی پی او لاہور نے سارے شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا

 
0
323

لاہور اگست6 (ٹی این ایس)محمد امین وینس نے شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ قومی فریضہ ہے اور یہ جنگ عوام کی مدد کے بغیر نہیں جیتی جا سکتی ۔دہشت گرد آ خری سانس لے رہے ہیں۔اللہ پاک نے ہمیں عوام کی جان و مال و عزت کے تحفظ کے لئے مامور کیاہے ۔ لاہور پولیس شہر کا امن و امان برقرار رکھنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔گزشتہ روز سی سی پی او لاہور نے سارے شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیا تھا جس پر تمام ایس پی حضرات نے شہر کے مختلف پارکوں اورگرجا گھروں کا دورہ کر کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اور فول پروف حفاظتی انتظامات کئے گئے ۔ سی سی پی اولاہور نے اس موقع پر مزید کہا کہ عنقریب ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ کادائرہ کار بڑھایا جائے گا۔شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے ۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اہلکاروں کو تھریٹ اور ڈیوٹی بارے بریف کیاجائے۔پولیس اہلکار ٹرن آؤ ٹ کے حوالہ سے ایس او پی پر عمل درآمد کریں ۔پولیس اور عوام کے ایک پیج پر ہونے سے کوئی دشمن ہماری فصل اور نسل پر حملہ آور نہیں ہو سکتا ۔شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول سے باخبر رہیں اور مشکوک چیز یا شخص بار ے 15یا 8330پر اطلاع دیں۔شہر ی اپنے گلی محلوں میں کسی بھی اجنبی شخص پر کڑی نظر رکھیں