اسٹیج اداکارہ ایمان شاہ کی گاڑی کی ٹکر سے 40 سالہ شخص جاں بحق ٗ اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج

 
0
659

ملتان اگست 06.( ٹی این ایس ) ملتان کی معروف اسٹیج اداکارہ ایمان شاہ کی گاڑی کی ٹکر سے 40 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ پولیس نے اداکارہ کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ملتان کی معروف اسٹیج اداکارہ ایمان شاہ نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہی تھی کہ گاڑی کی ٹکر سے 40 سالہ شخص ہلاک ہوگیا ٗحادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی اور اداکارہ کو گرفتار کرلیا۔پولیس انسپکٹر شاہ رکن عالم کا کہنا ہے کہ اداکارہ نشے میں تھی اور نہایت تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہی تھی، نشے میں ہونے کے باعث گاڑی بے قابو ہوگئی اور 40 سالہ شخص سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں جنہیں قبضے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔