سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے زیر انتظام لیڈر شپ کے موضوع پر تین روزہ کانفرنس (آج) سے شروع ہوگی

 
0
365

اسلام آ باد اگست 06.( ٹی این ایس ) وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے ) ٹریننگ اکیڈمی کے زیر انتظام اور انٹرنیشنل روٹس سکول کے تعاون سے لیڈر شپ کے موضوع پر تین روزہ کانفرنس (آج) پیر سے جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ثناء اللہ امان کے مطابق کانفرنس میں 15مختلف یونیورسٹیوں،کالجوں اور سکولوں کے طلباء، مختلف ڈیپارٹمنٹ اور نوجوان لیڈرز شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں 10 سفارتخانوں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر ائیر یونیورسٹی کے چانسلر فائز امیر مہمان خصوصی ہوں گے۔پہلے روز پروفیسر خالد جاوید اور پروفیسر ماجد بگرام ٹرینیز سے خطاب کریں گے۔ سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ثناء اللہ امان بھی ٹرینیز سے خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ3روزہ کانفرنس9اگست تک جاری رہے گی