مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ٗ لوگوں میں شدید خو ف وہراس پھیل گیا

 
0
324

مینگورہ اگست 06۔( ٹی این ایس )مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق اتوار کے روز مینگورہ سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔