کرونا کے چیلنج نے بالخصوص ترقی پذیر ملکوں کے عوام کی صحت اور معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے، وزیراعظم عمران خان کی دنیا سے قرضوں میں ریلیف کی اپیل ترقی پذیر ممالک کے غریب عوام کی آواز ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

 
0
244

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (ٹی این ایس) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرونا کے چیلنج نے بالخصوص ترقی پذیر ملکوں کے عوام کی صحت اور معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے، وزیراعظم عمران خان کی دنیا سے قرضوں میں ریلیف کی اپیل ترقی پذیر ممالک کے غریب عوام کی آواز ہے۔ پیر کو معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں کرونا کے سماجی اور معاشی اثرات زیادہ گھمبیر ہو سکتے ہیں، اس بحران سے نمبرد آزما ہونے کیلئے ایک مؤثر عالمی ردعمل وقت کا اہم تقاضا ہے، اقوام متحدہ جیسے عالمی اداروں کو انسانی حقوق کے آفاقی منشور پر کاربند رہتے ہوئے تیسری دنیا کے عوام کو بھوک اور افلاس سے بچانے کیلئے وسائل کی فراہمی اور ریلیف کا لائحہ عمل مرتب کرنے میں قائدانہ کرداراداکرنا ہو گا۔