تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا‘ شہباز شریف

 
0
300

لاہور نومبر 23(ٹی این ایس) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، ہم نے عوام کی خدمت کے دعوے نہیں بلکہ عملی اقدامات کئے ہیں، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے خوشحالی کا دور دورہ ہو ۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے، قومی ترقی کے ثمرات سے عوام پوری طرح مستفید ہو رہے ہیں ،مگر تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی لانے والوں نے اپنا تمام وقت دھرنوں اور منفی سیاست میں برباد کیا، شعبدہ بازی ، دھرنے اور الزامات کی سیاست عوام کی خدمت نہیں۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی عبادت ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر رہی ہیں۔