پنجاب کے ایک وفاقی وزیر کی بیٹی نے ہندو مذہب قبول کرلیا

 
0
468

لاہور اگست 22 (ٹی این ایس)  جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر کی بیٹی نے مبینہ طورپر ہندو مذہب قبول کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعدیہ بتول نامی اس 48 سالہ خاتون کا تعلق  حاصل پور اور بہاولپور کے درمیان واقع شیخ واہن قصبہ سے ہے تبدیلی مذہب کے باعث اسکی شوہر سے علٰحدگی ہو چکی ہے اور وہ آج کل اپنی بیٹیوں کے ساتھ اسلام آباد میں مقیم ہے

 بتایا جاتا ہے کہ خاتون نے گردوبیش میں رہنے والے لوگوں کے دباؤ کے پیش نظر تبدیلی مذہب کا اعلان تو نہیں کیا البتہ گذشتہ کئی برس سے وہ بتوں کے سامنے باقاعدہ پوجا پاٹ کرتی ہے اور واٹس ایپ پر بھی پہلے اس نے پروفائل یعنی شناخت کے طور پر ہرے راما ہرے کرشنا لکھا ہوا تھا۔

بعض لوگوں بالخصوص خادما ﺅں نے مشاہدہ کیا کہ شوہر کے آبائی گھر میں اس نے ایک کمرے میں مندر بنایا ہواتھا۔ کہا جاتا ہے کہ  مذکورہ خاتون اسلام آباد میں بھی اپنے والد کے سرکاری گھر میں نہیں رہتی بلکہ اپنے ذاتی مکان میں آباد ہے، دونوں بیٹیاں تعلیم حاصل کررہی ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ ان کے والد نے سیاسی کیریئر میں کئی پارٹیاں بدلی ہیں، مسلم لیگ (ق) ، ملت پارٹی ، پیپلزپارٹی اور اب مسلم لیگ (ن) انکا ٹھکانہ ہے، علاقے میں انکا بہت اثرورسوخ ہے، تاہم بیٹی کے سلسلے میں وہ مجبور ہیں اور ان کا خاندان  بدنامی کے ڈر سےپریشانی میں مبتلاءہے۔