آصف زرداری کانوازشریف کے ساتھ ملاقات سے پھرانکار

 
0
407

کراچی نومبر 23(ٹی این ایس)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرنزکے سربراہ اور سابق صدرمملکت آصف زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے ساتھ ملاقات سے ایک بار پھرانکارکردیاہے۔ذرائع کے مطابق 3ماہ میں نوازشریف کی آصف زرداری سے ملاقات کی چوتھی کوشش بھی ناکام ہوگئی ہے۔اس ضمن میں آصف علی زرداری نے کہاکہ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے ذمہ دار نواز شریف ہیں، نوازشریف سے ملنا یا ہاتھ ملانا خارج از امکان ہے۔سابق صدر نے کہا کہ نوازشریف کوصرف اپنی ذات کے لیے میثاق جمہوریت یاد آتی ہے۔