کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران پولیس نے 28 ملزمان جبکہ رینجرز نے سیاسی جماعت کے 2کارکنان کو حراست میں لے لیا

 
0
299

کراچی اگست 6(ٹی این ایس) کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران پولیس نے 28 ملزمان جبکہ رینجرز نے سیاسی جماعت کے 2کارکنان کو حراست میں لے لیا۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی منیر شیخ کے مطابق بلدیہ،سعید آباد میں چھاپے کے دوران ملزمان کے ساتھ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوگیا.ملزم کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔پولیس کے مطابق سرجانی 36بی سے تین روز پرانی لاش ملی ہے جبکہ ڈرگ روڈ پہ مزاحمت کے دوران فائرنگ سے 25 سالہ ایڈیسن زخمی ہوگیا۔لانڈھی داد چورنگی کے قریب 38سالہ ملیکہ بی بی نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق راشد منہاس روڈ لال فلیٹ کے قریب کارروائی کے دوران رینجرز نے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 2 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کے مطابق شاہراہ نورجہاں کے علاقے میں مختلف کاروائیوں کے دوران غیر قانونی طور پٹرول اور ڈیزل بیچنے والے 10 افراد کو گرفتار کرکے کئی لیٹر پٹرول اور ڈیزل برآمد کرلیا گیا۔جبکہ دوسری طرف مضر صحت گٹکا فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کے دوران 12 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔نارتھ ناظم آباد سے اسٹریٹ کرائم کی وارادتوں میں ملوث 2 ملزمان ادریس اور دانیال کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایس پی ملیر را انوار کے مطابق خفیہ اطلاع پر ایک گھر میں چھاپہ مار کر جوا کھیلنے میں مصروف 6 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا۔