گھوٹکی کے گاؤں مکھنو سولنگی میں لکڑیوں سے بھری کشتی دریائے سندھ میں الٹ گئی ٗ دو بچے جاں بحق ٗ چار افراد بے ہوش

 
0
449

گھوٹکی جولائی24(ٹی این ایس) گھوٹکی کے گاؤں مکھنو سولنگی میں لکڑیوں سے بھری کشتی دریائے سندھ میں الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 افراد کو بے ہوشی کی حالت میں ریسکیو کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حادثہ گھوٹکی کے علاقے گاؤں مکھنو سولنگی کے مقام پر دریائے سندھ میں اس وقت پیش آیا ٗ جب لکڑیوں سے لدی ایک کشتی اپنا توازن کھو کر الٹ گئی ٗواقعہ کے نتیجے میں کشتی میں سوار چھ افراد ڈوب گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی غوطہ خوروں نے ڈوبنے والے افراد کی تلاش شروع کردی،جہاں مقامی غوطہ خوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت دو بچوں کی لاشوں سمیت چار افراد کو بے ہوشی کی حالت میں دریا سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ لکڑیاں رکھنے کے باعث پیش آیا