صوابی جولائی24(ٹی این ایس )سپیشل برانچ صوابی کے سینئر اہلکار ہیڈ کانسٹیبل تاجدا ر اللہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے چل بسامقتول کی نماز جنازہ پیر کی شام ان کے آبائی گاؤں شوڈا ک حیدر( شبقدر) ضلع چار سدہ میں ادا کی گئی جس میں ضلع صوابی کے پولیس آفسران و اہلکاران کے علاوہ ہر مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی وہ رمضان المبارک کے اوائل میں اپنے گاؤں میں مخالفین کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو ئے تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے پیر کی صبح پشاور کے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ مقتول کے سوگواران میں حاجی محمد ابراہیم اور حاجی محمد اسماعیل شامل ہیں ۔ ان کی رسم قل کل بروز بدھ موضع شوڈاک حیدر کلی شبقدر میں ادا کی جائے گی۔