وزیر اعظم فیس واپسی سکیم کے تحت گومل یونیورسٹی کے طلبہ میں چیکوں کی تقسیم کا عمل شروع

 
0
394

ڈیرہ اسماعیل خان جولائی24(ٹی این ایس )وزیر اعظم فیس واپسی سکیم کے تحت گومل یونیورسٹی کے طلبہ میں مجموعی طور پر پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چیکوں کی تقسیم کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور تھے ۔ تقریب میں ڈین فیکلٹی آف سائنسز ۔ ڈائریکٹر ایڈمشن ڈاکٹر نور عباس دین خٹک ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمشن شیخ شفیق الرحمان بھی موجود تھے ۔ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جانب سے پسماندہ علاقوں کے بچوں کی تعلیمی فیس کی ادائیگی انتہائی قابل ستائش قد م ہے کیونکہ اس منصوبہ سے ہزاروں غریب والدین کے باصلاحیت بچے اعلی تعلیم کے حصول کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں

انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ کی فراہمی اور فیس معافی جیسے اقدامات کے مثبت نتائج کو یقینی بنانے کی ذمہ داری طلبہ پر عائد ہوتی ہے اور وہ یوں کے طلبہ اپنی تمام تر توانائیاں معیاری تعلیم کے حصول پر مرکوز کریں تاکہ تعلیم سے فراغت کے بعد وہ ملک و قوم کی حالت بدلنے میں اپنا مثالی کردار ادا کر سکیں انہوں نے کہا کہ گومل یونیورسٹی میں طلبہ اور اساتذہ کو جدید سہولیات کی فراہمی پر توجہ دی جارہی ہے طلبہ یہ احساس ہمیشہ یاد رکھیں کہ وہ اپنے کردار سے اپنے والدین اور خاندان کا نام روشن سکتے ہیں لہذا اپنی توانائیاں مثبت سوچ کے تحت استعمال کریں انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر ایڈمشن ڈاکٹر نور عباس دین خٹک کی علم دوست شخصیت کی نگرانی میں علمی تحقیقی سرگرمیوں کو مزید فروغ حاصل ہوگا انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈ مشن شیخ شفیق الرحمان اور انکی ٹیم کی محنت لگن کو بھی داد دی۔ اس موقع پر طلبہ میں فیس واپسی کے چیک تقسیم کئے گئے ۔ ڈائریکٹر ایڈمشن ڈین فیکلٹی آف سائنسز ڈاکٹر نور عباس دین خٹک نے اس موقع پر بتایا کہ فیس واپسی کے حالیہ مرحلہ میں سیشن دوہزار چودہ ۔سولہ کے دوسرے سیشن کے طلبہ میں ڈیڑھ کروڑ روپے جبکہ سیشن دوہزار سولہ ۔ اٹھارہ کے پہلے سیشن کے طلبہ تین کروڑ ننانوے لاکھ روپے مالیت کے چیک تقسیم کئے جائیں گے جبکہ ہائیر ایجوکیشن کمشن سے جیسے ہی دیگر سیشنز کے لیئے رقم آئے گی وہ بھی تقسیم کردئے جائیں گے