باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورپشاورسے عازمین حج کی پہلی تین پروازیں اپنی منزل کوروانہ ہوگئیں

 
0
373

پشاور جولائی24(ٹی این ایس )باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورپشاورسے عازمین حج کی پہلی تین پروازیں اپنی منزل کوروانہ ہوگئیں۔گورنرخیبر پختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑانے عازمین حج کوباچاخان انٹرنیشنل ایئرپورسے رخصت کیا۔اس موقع پرصوبائی وزیراوقاف حبیب الرحمان، ایئرپورٹ منیجرطاہرسکندراورچیف سیکورٹری آفیسرایئرپورسٹ سیکیورٹی فورس شیرمحمدخان بھی موجودتھے۔ایئربلیوایئرلائن 180،شاہین 326جبکہ سعودی ایئرلائن 80عازمین حج کولیکرسعودی عرب روانہ ہوگئیں۔باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سرکاری سطح پر19ہزار500جبکہ پرائیویٹ سطح پر11ہزارعازمین حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب جائینگے تاہم امسال ایک لاکھ سترہزارعازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے جن میں خیبرپختونخواہ سے19ہزار500سرکاری جبکہ 11ہزار پرائیویٹ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔حج آپریشن26اگست تک جاری رہیگا۔عازمین حج پشاورایئرپورٹ سے ملک وقوم کیلئے دعائیں کرتے ہوئے رخصت ہوگئے اوربہترین انتظامات پرحج ڈائریکٹریٹ کی حاجی کیمپ میں انتظامات پراورایئرپورٹ انتظامیہ کوبھی خراج تحسین پیش کیا۔