ساہیوال ،طالبہ اغواء کیس میں گرفتار وڈیرا جسمانی ریمانڈ کیلئے پولیس کے حوالے

 
0
404

ساہیوال جولائی24(ٹی این ایس )سپیشل جج انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے جیکب آباد سندھ کے گرفتار وڈیرے محمد علی کھوسوکو جسمانی ریمانڈ منظور کرکے پولیس کے حوالے کر دیا اور پولیس کو حکم دیا کہ گرفتار ملزم کو 3اگست کو عدالت میں دوبارہ پیش کیا جائے ۔تفصیلات کے مطابق 30ستمبر 2016کو حویلی لکھا کی ایک 13سالہ طالبہ نادیہ تبسم کے اغواء برائے تاوان کا مقدمہ درج کرکے تین ملزموں علی بحر ، شہزاد خاں اور ابراہیم خاں کو گرفتار کر لیا تھا لیکن ابھی تک طالبہ برآمد نہ ہو سکی تھی جس پر موبائل ٹیلی فون سے تاوان وصول کرنے والے ملزموں کی نشاندہی پر سندھی وڈیرے محمد علی کھو سو کو وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد پولیس گرفتار کرکے ساہیوال لے آئی اور عدالت سے جسمانی ریمانڈ لے لیا تاکہ تاوان کے لیے اغواء کیے جانے والی طالبہ کو بازیاب کرایا جا سکے ۔