چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا بحالی پمز کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت اور خطاب

 
0
161

اسلام آباد 25 جنوری 2021 (ٹی این ایس): چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا بحالی پمز کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت اور خطاب، پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور عوام کو روزگار دینا کے چھیننا نہیں ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پمز کی ملازمین کا خیال رکھا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے پمز ملازمین کو ریگولر کیا تھا، پمز کی نجکاری قابل افسوس ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں، یہاں پمز کے ملازمین سے اظہار یکجہتی کرنے آیا ہوں، لگتا ہے حکومت غربت مکانے کی بجائے غریب مکاؤ ایجنڈے پر تلا ہوا ہے، پمز کی نجکاری غریبوں کو اسکے بنیادی صحت کے حق سے محروم کرنا ہے، پمز کے ملازمین کو حق ملنے تک میں اور میری پارٹی ساتھ رہے گے، پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ غریب عوام کیطرف کھڑی رہیگی، پمز کے ملازمین اس ظلم کیخلاف سپریم کورٹ میں جائے، دسمبر میں بحیثیت چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ پمز کی نجکاری کا از خود نوٹس لیا تھا، حکومت نے پمز کی نجکاری کا فیصلہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر لیا ہے،
اسلام آباد کے رہائشیوں اور سرکاری ملازمین کی صحت کی دیکھ بھال کے لئے پولی کلینک اور پمز واحد سہارے ہیں، پاکستان سروس ایکٹ کے تحت سرکاری ملازمین کا علاج معالجہ انکا بنیادی حق ہے، پمز کی نجکاری پاکستان سروس ایکٹ کی خلاف ورزی ہے کیونکہ علاج معالجہ سروس پیکج کا حصہ ہے، پمز کی نجکاری سے ڈاکٹروں ، نرسوں ، پیرا میڈیکس اور دیگر ملازمین کے گھروں کے چولھے ڈھونڈے پڑ جائینگے، اس بدترین مہنگائی کے دور میں چار ہزار ملازمین اور انکے اہل خانہ بے سہارا ہو جائینگے، پمز کی نجکاری سے غریب اور سرکاری ملازمین کے علاج معالجے پر اخراجات میں اضافہ ہو گا، سیکرٹری داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد قومی صحت کے اہم ادارے کی نجکاری کے پس منظر و محرکات معلوم کرے، سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ پمز کی نجکاری کے پیچھے محرکات اور پس منظر جان کر قانونی اقدامات لے گی، سینیٹ قائمہ کمیٹی پمز نجکاری پر پبلک ہئیرنگ کرینگے۔