نومنتخب میئر اسلام آباد پیر عادل گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھالیا

 
0
189

اسلام آباد 04 جنوری 2021 (ٹی این ایس): ،مسلم لیگ (ن) کے پیر عادل گیلانی نے میئر اسلام آباد کاحلف اٹھالیا ہے ۔

پیر کو پیر عادل گیلانی کی حلف برداری کی تقریب میئر آفس جی سکس اولڈ نیول کمپلکس میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رخشندہ شاہین نے پیر عادل گیلانی سے عہدے کا حلف لیا ۔ حلف برداری کی تقریب میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری،سابق رکن اسمبلی انجم عقیل خان، پیر اصغر علی ، ڈپٹی میئراعظم خان، ذیشان علی نقوی ،رفعت جاوید، مسلم لیگ ن کے منتخب چیئرمینوں،بلدیاتی نمائندوں اور چیف میونسپل آفیسر سمیت میئر آفس کے سٹاف نے شرکت کی ۔