آج ایک بار پھر صدر ایف اے ٹی ایف کو خط لکھ چکا ہوں کہ پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال دیا جائے، سینیٹر رحمان ملک

 
0
281

اسلام آباد 25 جنوری 2021 (ٹی این ایس): چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کی پریس کانفرنس، آج ایک بار پھر صدر ایف اے ٹی ایف کو خط لکھ چکا ہوں کہ پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال دیا جائے، ڈسانفولیب کی انکشافات کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں، کورونا کیوجہ سے پاکستان کو گریس پیریڈ دینے پر صدر ایف اے ٹی ایف کا شکریہ ادا کرتے ہیں، کورونا کیوجہ سے پاکستانی معیشت کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ میں ہونے کیوجہ سے ہماری معیشت مستقل طور پر خطرے میں ہے، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ہونے کیوجہ سے پاکستانیوں کی زندگیوں پر منفی اثر پڑ رہا ہے ، ڈسانفولیب کی انکشافات کے بعد ایف اے ٹی ایف پاکستان کے خلاف کاروائی برخاست کریں، ڈس انفولیب نے واضح کیا کہ بھارت نے جعلی ، بے بنیاد اور زہریلی پروپیگنڈا کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرتا رہا، امریکہ کو چاہئے کہ اب پاکستان کیخلاف ایف اے ٹی ایف میں درج کردہ اپنی شکایت واپس لے،
پاکستان کو بغیر ثبوت کے منی لانڈرنگ کے لئے مورد الزام ٹہرایا گیا، بھارت نے مجرمانہ جعلسازی کرکے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، اقوام متحدہ رپورٹ کے مطابق بھارت میں داعش بڑھ رہی ہے، بھارت کیخلاف ٹھوس ثبوت کے باوجود ایف اے ٹی ایف کوئی ایکشن نہیں کے رہا ہے، پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کی فیصلے کے لئے غیر جانبدارانہ جائزے کی ضرورت ہے، پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں قربانیاں سب سے زیادہ ہے، افغانستان اور ہندوستان کی مداخلت سے داعش پاکستان میں کاروائیاں کر رہی ہے، ڈس انفولیب نے یہ انکشاف کیا کہ بھارت نے یورپی یونین کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف ہائبرڈ جنگ کے لئے استعمال کیا۔