جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل عاصم منیر کی یادگار شہداء پر حاضری

 
0
124

پاک فوج میں کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں کچھ دیر بعد ہوگی۔

پاک فوج کے سبکدوش ہونے والے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چژھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

سبکدوش ہونے والے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ چھ برس بعد پاک فوج کی کمان نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے حوالے کریں گے۔

تقریب میں سابق عسکری قیادت اور اعلیٰ فوجی افسران کے اہلخانہ بھی شریک ہیں، جنرل عاصم منیر پاکستان کے 17 ویں چیف آف آرمی سٹاف کا چارج سنبھالیں گے۔