ووٹ آپ کے پاس امانت ہے ادارے کا مستقبل اس سے وابستہ ہے۔ چوہدری محمدیٰسین

 
0
311

مزدور یونین کے معاہدے اور عدالتی فیصلے کے مطابق باقی ماندہ تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو بھی ریگولر کیا جائے۔ منیر حسین صدیقی
سیکٹر ڈویلپمنٹ،کوآرڈینیشن ڈائریکٹوریٹ سے لیبر یونین کو چھوڑ کر ملازمین کی کثیر تعداد مزدور یونین میں شامل۔

اسلام آباد 28 جنوری 2021 (ٹی این ایس): سی ڈی اے سیکٹر ڈویلپمنٹ،کوآرڈینیشن،ممبر پلاننگ آفس سے عابد حسین،راجہ شوکت کی قیادت میں محمد عثمان،عابد حسین،محمد زادہ،عمر جمیل،غلام مرتضیٰ،ساجد محمود،پرویز اختر،عادل محمود،فوادعلی،محمد جہانگیر،عامر انور،لطیف حمید،چوہدری حسن،انصر عباس،محمد صابر،شفیق محمود،خالد محمود اور محمد عدنان لیبر یونین (امان اللہ گروپ) کو چھوڑ کر سی ڈی اے مزدور یونین (چوہدری محمد یٰسین گروپ) میں شامل ہو گئے،پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین نے تقریب سے خطاب میں نئے شامل ہونے والے تمام دوستوں کو خوش آمدید کہا،ان کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم صرف ووٹ دینے کا نام نہیں ہے بلکہ مزدور کے ووٹ کی پرچی سے ادارے کا مستقبل وابستہ ہے لہذا اپنے ادارے اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے اپنے ووٹ کا استعمال اہل قیادت کے لیے کیا جائے،چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ این آئی آرسی کے ممبر نورزمان کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے معاہدے کے مطابق ڈیلی ویجز اور مسٹررول پر کام کرنے والے بارہ ملازمین کو پٹیشنر منیر حسین صدیقی اور ریاض حسین کی درخواست پر سی ڈی اے انتظامیہ نے مستقل کر دیا جس پرہم چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد،ڈی جی منیجمنٹ عامر عباس اور انتظامیہ کے شکر گزار ہیں،چوہدری محمد یٰسین نے ریگولر ہونے والے ملازمین سے خطاب میں کہا کہ ہم ڈیلی ویجز و مسٹررول ملازمین کے حقیقی نمائندوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے حقوق کی قانونی جنگ لڑی،ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی سے انصاف اور قانون کا بول بالا ہوا ہے جس کی وجہ سے ڈیلی ویجز ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے،مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین نے امید ظاہر کی کہ باقی ڈیلی ویجز،مسٹررول ملازمین کی مستقلی کا فیصلہ بھی سی ڈی اے بورڈ مزدور یونین کے معاہدوں اور عدالتی فیصلے کے مطابق جلد کرے گا،ان کا کہنا تھا کہ مزدور یونین نے تین ہزار سے زائد محنت کشوں کو مستقل کروایا لیکنماضی کی غلطیاں جسکی وجہ سے ادارے اور ملازمین کا مستقبل تاریک کر دیا گیا وہ آپ محنت کشوں کے سامنے ہے نا اہل ٹولے نے ڈبل بیسک کا لالچ دے کر اور دیگر مراعات کے سبز باغ دکھا کر محنت کشوں کو انکے جائز حقوق سے بھی محروم کر دیا،سی ڈی اے مزدور یونین ڈیلی ویجز ملازمین سمیت تمام محنت کشوں کو یہ یقین دلاتی ہے کہ آپ کے تمام درینہ مسائل ماضی کی طرح آئندہ بھی مزدور یونین کے پلیٹ فارم سے ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور مزدور یونین نے موجودہ ریفرنڈم میں اپنے محنت کشوں سے جو وعدے کیے انشاء اللہ وہ پورے کیے جائیں گے،ڈیلی ویجز ملازمین کے عدالتی احکامات پر عمل درآمد ہونے پر قائد مزدور چوہدری محمد یٰسین اور انکی ٹیم کو گلدستے پیش کیے۔