پاکستان اور امریکا کے درمیان دفاعی مذاکرات کا دوسرا دور آج شروع ہوگا

 
0
152

 پاکستان اور امریکا کے درمیان دفاعی مذاکرات کا دوسرا دور آج سے واشنگٹن میں شروع ہو رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دفاعی مذاکرات کا دوسرا دور 16 فروری تک واشنگٹن ڈی سی میں جاری رہے گا، مذاکرات کا پہلا دور جنوری 2021 میں پاکستان میں ہوا تھا۔

چیف آف جنرل سٹاف کی سربراہی میں پاکستان کا بین الاقوامی وفد وزارت خارجہ، جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز اور تین سروسز ہیڈ کوارٹرز کے سینئر حکام پر مشتمل ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی ملٹی ایجنسی ٹیم کی نمائندگی انڈر سیکرٹری آف ڈیفنس آفس کرے گا، دفاعی مذاکرات کے دوران دوطرفہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا