سیاحت کے فروغ کے لئے دونوں اداروں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق ۔سردار تنویر الیاس خان

 
0
211

پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اور ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب میں ایم او یو پر دستخط کیے گئے
اسلام آباد 28 جنوری 2021 (ٹی این ایس): ایم او یو پر سی ای او پی بی آئی ٹی ڈاکٹر ارفعہ اور ایم ڈی ٹی ڈی سی پی تنویر جبار نے دستخط کیے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس خان نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر فروغ سیاحت کیلئے عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو سیاحتی منصوبوں کے لئے راغب کرنے کے حوالے سے رابطے میں ہیں۔سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پنجاب میں سیاحتی بالخصوص تاریخی مقامات کا بڑا پوٹینشل موجود ہے، انھوں نے کہا کہ وزیراعلی سردار عثمان بزدار سیاحت کو معیشت کا انجن بنانا چاہتے ہیں، ایم او یو وزیراعلی کے ویژن کے حوالے سے اہم پیشرفت ہے اور ان کے

کی قیادت میں فروغ سیاحت کیلئے اقدامات جاری رکھنے میں پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اقدامات کر رہا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ ایم او یو کے ذریعے فروغ سیاحت کے اقدامات کو تقویت ملے گی، اس موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر تنویر جبار نے کہا کہ
سردار تنویر الیاس خان کی سربراہی میں پی بی آئی ٹی سرمایہ کاروں اور ٹی ڈی سی پی کے درمیان پل کا کام کریں گے۔ایم او یو دستخط کرنے کے موقع چئیرمین ٹی ڈی سی پی سہیل ظفر چیمہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ارفہ، ڈائریکٹر جلال قاسم بھی موجود تھے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس خان نے سہیل ظفر چیمہ چئیرمن ٹوارزم ،تنویر جبار اور اس موقع پر موجود افسران کا شکریہ ادا کیا