ہری پور (ٹی این ایس) ہری پور تھانہ سرائے صالح پولیس کی کاروائی،اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے موبائیل فون ،گاڑی کے کاعذات اور رقم مبلغ 6 لاکھ بائیس سو روپے چھیننے والا 3 رکنی گروہ گرفتار۔
ہری پور ( کرائم رپورٹر ) ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔
تھانہ سرائے صالح کی حدود میں گزشتہ رات سرائے صالح پل کے نزدیک شہریوں سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون ،رقم اور گاڑی کے کاغذات چھیننے کا واقع رونما ہوا ۔مدعی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 392/34 PPC مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح صدیق شاہ نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان عمر فاروق ولد پیرس خان سکنہ محلہ اسلام نگر خانپور،پرویز خان ولد سید خان سکنہ جولیاں خانپوراور شیراز احمد ولد سہراج احمد سکنہ واہ کینٹ بیریل نمبر 3 کو گرفتار کرکے چھینے گئے موبائیل فون ،گاڑی کے کاعذات، رقم مبلغ 6 لاکھ بائیس سو روپے برآمد کرلیے ۔ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اسلحہ اور چاقو بھی برآمد کر لیا ۔ملزمان سے مذید تفتیش جاری