ایک طرف حکومت آزادکشمیر میں مالیاتی بحران کی شدت ! دوسری جانب وزراء کی عیاشیاں لمحہ فکریہ بن گئی

 
0
13248

مظفرآباد13مئی(ٹی این ایس)حکومت آزادکشمیر کی جانب سے جہاں پہلے ہی مالیاتی بحران ہے وہاں حکومت میں شامل ہونے والے وزراء کیلئے مزید14کروڑ کی نئی گاڑیاں خرید نے کی منظوری دے کر غریب عوام کو مزید بوجھ تلے دفن کردیا وہاں محکمہ پولیس کے کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے 5سو سے زائد ملازمین ، لیڈی ہیلتھ ورکرز،محکمہ برقیات کے ملازمین سمیت دیگر ملازمینوں کو 5، 5ماہ سے زائد عرصہ گزر گیا تنخواہ نہ ملی ! دوسری جانب وزراء کیلئے 14کروڑ سے زائد روپے کی گاڑیاں خریدی جانی لمحہ فکریہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایک طرف حکومت آزادکشمیر میں مالیاتی بحران کی شدت ! دوسری جانب وزراء کی عیاشیاں لمحہ فکریہ بن گئی ہے ! آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں جہاں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں عرصہ درا زسے بند ہیں وہاں بجٹ نہ ہونے کی وجہ سے دیگر منصوبے بھی بند پڑے ہیں وہاں ایسی صورت حال میں حکومت آزادکشمیر میں شامل ہونے والے نئے وزراء سمیت دیگر وزراء کیلئے 14کروڑ روپے سے زائد کی نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے ، جبکہ اِ س سے قبل ٹرانسپورٹ پول میں کھڑی کروڑوں روپے کی قیمتی گاڑیاں سڑ جل کر تباہ ہوچکی ہیں نہ تو حکومت کی جانب سے اُنہیں نیلام کیا گیا ہے نہ ہی اُنہیں استعمال میں لایا گیا ہے جبکہ گزشتہ سالوں میں ہر سال کے بعد نئی گاڑیاں خریدی جاتی تھی جبکہ گزشتہ 2016ء میں بھی نئی گاڑیاں خریدی گئی جبکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آتے ہی وہی نئی گاڑیاں ٹرانسپورٹ پول میں کھڑی کرکے نئی گاڑیوں کی ڈیمانڈ کردی جس کی وجہ سے کروڑوں روپے کا نقصا ن کرکے نئی گاڑیاں خرید لی جو کہ سرکاری خزانے پر بوجھ ہیں ۔