آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں سرکاری گاڑیوں کا استعمال عروج پر کوئی روکنے والا نہیں

 
0
11246

مظفرآباد13مئی(ٹی این ایس)آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں سرکاری گاڑیوں کا استعمال عروج پر کوئی روکنے والا نہیں ! پانی ،لکڑیاں ، شاپنگ اور دوستوں کو گھمانے کے علاوہ بچوں کو ڈرائیونگ سیکھانے کیلئے الگ الگ گاڑیاں استعمال ہورہی ہیں ، ماہوار لاکھوں روپے فیول ناجائز استعمال ،ڈرائیوروں کو سرکاری خزانے سے تنخواہیں ادا ہونے لگی ، وزیر اعظم آزادکشمیر نوٹس لیں ۔تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں سرکاری گاڑیوں کا ناجائز استعمال ایک فیشن بن گیا ہے جس کی بڑی وجہ وزراء بیوروکریٹس ، اعلیٰ آفیسران دفاتروں اور گھروں میں آنے کے بعد اپنی گاڑیاں ڈرائیوروں کے سپرد کردیتے ہیں جس کی وجہ سے گاڑیوں کو مختلف مقامات اور تجارتی مراکز میں ان گاڑیوں کو ڈرائیور لے جاتے ہیں جہاں دکاندار گاڑیوں کو دیکھ کر ڈرائیوروں کو اچھے خاصے تحفہ تحائف دے کر رخصت کردیتے ہیں وہاں اکثر مقامات پر سرکاری گاڑیاں پانی لانے لے جانے ،لکڑیوں کے ٹال یا تفریخ کے مقاما ت پر کھڑی نظر آئینگی اور چھٹی ٹائم کے بعد سرکاری گاڑیوں میں آفیسرانوں اور وزراء کے چہیتے اِن گاڑیوں میں ڈرائیونگ سیکھتے ہوئے نظر آئینگے اِن گاڑیوں کو نہ توکوئی روکنے والا اور نہ ہی کوئی ٹوکنے والا جبکہ ایک وزیر کے پاس 7سے8گاڑیاں ہیں جبکہ بیوروکریٹ اور اعلیٰ آفیسران کے پاس 5سے 6گاڑیاں کوئی بڑی بات نہیں وہاں اِن میں ماہوار لاکھوں روپے کا فیول خرچ ہورہا ہے وہاں ڈرائیوروں کو بھی سرکاری خزانے سے تنخواہ دی جاتی ہے جبکہ وزیر اعظم آزادکشمیر کے اسٹاف کے پاس 2سے3گاڑیاں زیر استعمال ہیں جن پر لاکھوں روپے کا نقصان ہو…