17کلو گرام چرس 1کلو90گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج تفتیش شروع
کوٹلی،سہنسہ12جون(ٹی این ایس)تھانہ پولیس سہنسہ کی منشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروائی‘تین منشیات فروش گرفتار‘ 17کلو گرام چرس 1کلو90گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سہنسہ طاہر ایوب نے ہمراہ ایڈیشنل ایس ایچ او آصف ملک،رزاق ملک،راجہ اخمل،صفدر،باز خان تفتیشی،محمد وحید،گلفرازمعہ نفری دوران ناکہ بند ی ہولاڑ پل انٹری چیک پوسٹ رواپنڈی سے آنے والی سیلون کار نمبرICT/982 کو مشکوک جان کر روکنے کا اشارہ دیا تو ڈرائیور نے روکنے کے بجائے گاری بھگالی پولیس نے پیچھا کر کے ہولاڑ فارسٹ چیک پوسٹ کے قریب روک کر تلاشی لی تو دوران تلاشی کار کے خفیہ خانوں سے پندرہ کلو چرس برآمد کر کے اس میں سوار شاہ روز ربنواز ساکن اسلام آباد کو گرفتار کر کے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ 9C/32CNSAکے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو حوالات بند کر دیا جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران چچلاڑ کے مقام پر چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فر و ش طیب کو گرفتار کر کے ایک کلو نوے گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ اس کاروائی کے دوران فرار ہونے والے ملزم عادی منشیات فروش قذافی کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے ایک اور کاروائی کے دوران چھوچھ کے مقام پر دوران ناکہ بندی مشکوک کار میں سوار دو ملزمان کے قبضہ سے دوکلو چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے دونوں گاڑیاں ضبط کر کے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی واضع رہے کے سہنسہ پولیس کی پے درپے منشیات فروشوں کاروائیوں سے کھلبلی مچ گئی متعدد منشیات فروش پکڑے جانے کے ڈر سے زیر زمین چلے گئے۔